ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر چمکانے کا ٹاسک، تمام آف روڈ وہیکلز کو آن روڈ کرنے کی ہدایت

May 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر چمکانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تمام آف روڈ وہیکلز کو جلد از جلد آن روڈ کیا جائے،واسا شہریوں کی کوفت کا ازالہ کرنے کیلئے منصوبوں کو تکمیل کی جانب لیکر چلے،ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تاجر براددی سے بات کر کے مارکیٹوں میں صفائی بارے لائحہ عمل مرتب کریں،انہوں نے واسا کے ڈیفالٹر اداروں کو طلب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریکوری اہداف بہتر بنانے کیلئے سخت حکمتِ عملی مرتب کرے،اس موقع پر ایم ڈی فاروق ڈوگر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر،ایم ڈی واسا قیصر رضا جبکہ متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔