مشکل فیصلے ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کارگر ثابت ہو رہے ہیں، شاہزیب درانی

June 25, 2022

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر آغاشاہزیب درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا روشن وژن اور مثبت حکمت عملی ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے کارگر ثابت ہورہے ہیں سیاسی میدان میں چاروں خانے چت پڑے لوگ اپنی شکست کا بدلا لینے کے لئے عوام میں بداعتمادی پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں قوم آج ان لوگوں کا محاسبہ کرنے کو تیار ہے جنہوں نے گوگی اکاونٹ میں ملک کا پیسہ چھپا رکھا ہے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ پارٹی کے فتح کا اعلان ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے آنیوالے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک کسی مشکل سے نمبرد آزما رہا پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے آگے بڑھ کر حالات کا مقابلہ کیا۔