بہترین معاشرہ کیلئے نبی کریم ؐکے فرمودات مشعلِ راہ ہیں، پیر نقیب الرحمٰن

June 27, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) عید گاہ کے سجادہ نشین پیر محمدنقیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز میں امن و سلامتی، اتحاد و ترقی اور بہترین معاشرہ تشکیل دینے کیلئے حضور نبی کریم ﷺ کے اعلیٰ پاک فرمودات ہمارے پاس بہترین مشعلِ راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ میں ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل سے ماسٹر محمد ارشد، مفتی فیصل حسین نقشبندی اور خواجہ وجاہت جمیل نے بھی خطاب کیا۔ نقیب الرحمٰن نے کہا کہ معاشرے کی اخلاقی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے دلوں کی پاکیزگی اور اپنے باطن کے تزکیئے کی کوشش چھوڑ دی ہے۔