مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 4 افراد زخمی

June 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود جونیجو کالونی میں قبرستان کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد اوباز خان ولد تاج محمد اور زبیر ولد سلام زخمی ہو گئےجنہیں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔گڈاپ سٹی تھانے کی حدود دعا ہوٹل کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ حدیث ولد علی نواز زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ صدر کے علاقےزاہد نہاری کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر 17 سالہ لڑکا علی احمد زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔