کانتا کماری قتل کیس، آئندہ سماعت پر استغاثہ کو گواہ پیش کرنے کا حکم

June 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی نے پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری قتل کیس میں آئندہ سماعت پر استغاثہ کو گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، جیل پولیس نے گرفتار ملزم آنند کو عدالت میں پیش کیا جبکہ استغاثہ کی جانب سے گواہوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، مقدمے کی مزید سماعت13جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔