• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی سطح میں کمی، کورنگی کراسنگ مکمل، کازوے روڈ جزوی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر ندی میں پانی کی سطح کم ہونے پر کورنگی کراسنگ ندی روڈ کومکمل اور کورنگی ای بی ایم کازوے روڈ کوجزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ،جس کے بعدکورنگی کراسنگ ندی روڈ کے آنے جانے والے دونوں ٹریک اور کورنگی ای بی ایم کازوے روڈ کے ایک ٹریک پرٹریفک بحال ہوگئی ہے،ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی ای بی ایم کازوے روڈ صرف موٹرسائیکل سواروں اورچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولی گئی ہے جبکہ بڑی گاڑیوں اورہیوی مال بردارگاڑیوں کی آمدورفت کے لیے تاحال بند ہے،سیلابی پانی کا ریلا گزرنے کے باعث کورنگی ای بی ایم کازوے روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے، گڑھوں پرٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریکٹر کی مدد سے مٹی ڈالی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر کیا جا سکے،کازوےندی کے ایک ٹریک پر مٹی ڈال کر ملیر ندی سے آنے والے پانی کوروکا گیا ہے،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایت پر ملیر ریور کراسنگ پر ٹریفک کی روانی اورنظم وضبط کوبرقراررکھنے کے لیے مجموعی طور پر 70 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید