• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپلیٹا کر کٹ لیگ کا پانچواں سیزن 26 ستمبر سے کراچی میں کھیلا جائیگا

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کے تحت اپلیٹا کر کٹ لیگ کا پانچواں سیزن 26ستمبر سے کراچی میں النادی البرہانی اسپورٹس کمپلیکس آئی آئی چندری گڑھ روڈ پر کھیلا جائے گا، پانچویں سیزن کی رونمائی کی تقریب جمعرات کی شب میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جنگ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سینیٹر سرمد علی تھے، جنہوں نے چار کامیاب سیزن پر منتظمین کو مبارک باد دی،اس موقع پر آٹھ کھلاڑیوں کی بھاری معاوضے پر نیلامی بھی کی گئی، جس میں ایونٹ میں شریک فرنچائز کے مالکان بھی موجود تھے، رنگا رنگ اور دلکش تقریب میںٹور نامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، پانچویں سیزن کا فائنل 12اکتوبر کو معین خان کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،شریف اینڈ ملہاریاگلیڈی ایٹرز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، دیگر ٹیموں میں بڈا اینڈ ناتھانی اسٹارز،پاریکھ کنگز، فارچون 4 رئیل اسٹیٹ، باوانی اینڈ بٹکی اسٹرائیکرز،عارفہ اینڈ ناتھانی اسٹارز،دلارا نیکس، کودھیا اینڈ پاریکھ فائٹرز شامل ہیں، چیئرمین اسپورتس کمیٹی مصطفی باوانی نے بتایا کہ ایونٹ میں شریک ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر سات میچز کھیلیں گی، ہر میچ سات اوورز پر مشتمل ہوگا، فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 50ہزار روپے اور ٹرافی دی جائے گی، مین آف دی میچز کو بھی ایوارڈ دئیے جائیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ اس قسم کے ٹور نامنٹ سے نئے کھلاڑیوں کوسامنے لانے میں مدد ملتی ہے،انہوں نے آرگنائزر کی کھیلوں کے حوالے سے سر گرمیوں کو قابل ستائش قرار دیا، اپلیٹا میمن ایسوسی ایشن کے سکریٹری محمد سلیم پاریکھ نے شرکاء کو اپنی جماعت کی سر گرمیوں سے آگاہ کیا، تقریب میں معروف صنعت کار حاجی مسعود پاریکھ،چیئرمین ایونٹ انتظامی کمیٹی نعمان ودیرا اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید