کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس عباس گوٹھ کے قر یب میں پانی کے گھڑے میں دو بچے ڈوب گئے، 10 سالہ اسماء دختر فاروق جاں بحق جبکہ 8 سالہ ارشد ولد امین کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ مکینوں نے دونوں کو گڑھے سے نکالا تاہم بچی جانبر نہیں ہوسکی ، علاج معالجے کے بعد بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔