کراچی (اسٹاپ رپورٹر )لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں غیرت کے نام پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ،قاتل نے مبینہ طور پر ساتھ آئے ساتھی کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر کر دیا،تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی شیر پاؤ کالونی السادات چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے گئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس، اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا، مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہجہان ولد عبداللہ قادر نبی جبکہ ہلاک ہونے والے 30 سالہ دوسرے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر دو نامعلوم افراد آئے اور گھر کے قریب بیٹھے شاہجہان پر گولیاں چلائیں جبکہ ملزم نے ساتھ آئے اپنے ساتھی کو بھی گولیاں مار یں اور باآسانی فرار ہو گیا، ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرذادہ نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا ، مقتول شاہجہان کا آبائی تعلق ضلع مانسہرہ شنکیاری گاؤں خان ٹھری سے تھا ،ایس ایچ او عنایت اللہ مروت کے مطابق مقتول شاہجہان چھ ماہ قبل مانسہرہ سے 19سالہ لڑکی کو ساتھ لایا تھا اور اس سے کورٹ میرج کی تھی،ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کے خاندان والوں نے عزت نفس مجروح ہونے پر شاہجہان کے قتل کی سپاری اجرتی قاتل کو دی تھی ۔