کراچی(اسٹاف رپورٹر) صفورہ چورنگی کے اطراف نکاسی آب کانظام مکمل مفلوج ہوکر رہ گیا،گندہ پانی سڑکوں ، گلیوں اور رہائشی سوسائٹیز میں داخل ہونے سے، صفورہ گوٹھ، نجی سوسائٹیز اور گلستان جوہر کے مکین پریشان ہیں انہوں نے بتایا کہ سیوریج کا پانی اسکولوں کے اطراف جمع ہے اس سےبچوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیوریج کے پانی کے باعث شدیدتعفن پھیلنے لگا ہے جبکہ گندے پانی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کے الگ خدشات ہیں۔