کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارشوں کا پانی آج بھی شہر کراچی کی شاہراہوں اور گلیوں میں کھڑا ہے اسکیم 33اس وقت سمندر کا منظر پیش کررہا ہے کوئی حکومتی و بلدیاتی نمائندہ وہاں جانے کے لئے تیار نہیں ، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، میئر کراچی مرتضی وہاب اور ان کے رفقاء سوک مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں، بلدیاتی اداروں نے اختیارات ملنے کے باوجود نہ پانی کا مسئلہ حل کیا نہ سیوریج کاعوام آخر کہاں جا ئیں ۔