• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکسز کے نرخوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا مونِس علوی کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونِس عبداللہ علوی کو غیر قانونی اور غیر مجاز طور پر میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکسزکے نرخوں میں اضافے کے خلاف باضابطہ قانونی نوٹس بھجوا دیا، میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکسز (MUCT) براہِ راست شہریوں پر ناجائز مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے،لیگل نوٹس کے مطابق مذکورہ نرخوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا اضافہ صرف کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سٹی کونسل کی قرارداد کے ذریعے کیا جا سکتا ہے،اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ MUCT کے الیکٹرک کے ٹیرف کا حصہ نہیں بلکہ ایک خالصتاً بلدیاتی ٹیکس ہے جسے صرف کے ایم سی ہی طے کرنے کا اختیار رکھتی ہے تاہم کے الیکٹرک نے ازخود یہ نرخ بڑھا دیے ہیں، حالانکہ کمپنی محض کلیکشن ایجنٹ ہے اور اسے ایسے کسی اقدام کا اختیار نہیں، انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکسز میں اس غیر قانونی اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے، قرارداد نمبر 51 (11-06-2024) کے مطابق پرانے نرخ بحال کئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید