• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رہنماؤں کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے شہر کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثر ہونے والے خاندانوں سے ملاقات کی، گلیوں میں کھڑے پانی، تباہ حال سڑکوں اور شہریوں کی بے بسی کا مشاہدہ کرتے ہوئے حکومتِ سندھ اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی محض بارشوں سے متاثر نہیں ہوا بلکہ یہ انتظامی غفلت، سیاسی بے حسی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سید امین الحق نے کہا کہ کراچی کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں،علی خورشیدی نے کہا ہم یہاں صرف تصاویر لینے نہیں آئے بلکہ حقیقی مدد اور تعاون کے لیے میدان میں آئے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت فوری طور پر کراچی کو آفت زدہ قرار دیکر خصوصی فنڈز جاری کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید