کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی نے محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں حالیہ بارش کے دوران سڑکوں پر پڑنے والے گڑھے ہنگامی بنیادوں پر بھرے جائیں ، 14ستمبرسے شہرقائد میں سڑکوں کی بحالی کے کام کا آغاز ہوگا اور اسےجلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہ ہو۔