کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم شاہ ٹاؤن عیدو گوٹھ قبرستان کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 28 سالہ شعیب ولد بختیاراحمد جاں بحق ہوگیا ، اورنگی ٹاؤن عزیز نگر میں پنچکر کی دکان پر کرنٹ لگنےسے 16 سالہ فیض ولد محمد شریف جاں بحق ہوگیا ،کورنگی مہران ٹاؤن کے قریب کرنٹ لگنے سے 35 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،کورنگی سنگر چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،علاوہ ازیں لیاری چاکیواڑہ میں 25 اگست کو آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی بی بی امرا دوران علاج دم توڑ گئی،علاوہ ازیں اختر کالونی میں 60 سے 65 برس کے شخص کی لاش ملی فوری شناخت نہیں ہو سکی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے،گارڈن دھوبی گھاٹ نیازی محلہ گلی نمبر 25 ندی کے قریب کچرے میں دبی ہوئی تین سے چار روز پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 35 برس کے قریب ہے، فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔