کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لیاقت آباد میں مسلح ملزمان سنار کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد میں متاثرہ سنار محمد فرحان کی مدعیت میں 6نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے، مدعی کے مطابق گذشتہ شب 10بجے میں اپنے ملازمین یاسین اور ریحان کو ڈیڑھ کروڑ روپے دے کر لیاقت آباد کسٹمر فرحان ظہور کے گھر دینے کے لیے بھیجا تھا اسی دوران لیاقت آباد نمبر 5 پر تین موٹر سائیکلوں پرسوار 6ملزمان نے میرے ملازمین کو اسلحہ کے زور پر روکا اور رقم کی تھیلی چھین کر فرار ہوگئے ۔