تیز رفتارٹینکر کی ٹکر سےلڑکا جاں بحق

June 28, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مصریال روڈپر نوعمرلڑکا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ نصیرآبادکو محبت خان نے بتایا کہ میرا بیٹا یٰسین خان عمر 14سال شادی ہال کے پاس سے سڑک کراس کر رہا تھا کہ شہباز علی نامی ڈرائیور واٹر ٹینکر کو انتہائی تیز رفتاری سے چلاتا ہوا آیا اور میرے بیٹے کو کچل دیا ۔وہ واٹر ٹینکر وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔میرے بیٹے کو ہسپتال لایا جارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا ۔