تاخیر سے بچنے کیلئے سر کا ری ادارے پنشن ڈیسک قا ئم کر یں،وفاقی محتسب

June 29, 2022

اسلا م آ باد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے پنشن کیسز میں تا خیر کا نو ٹس لیتے ہو ئے ایسے تمام سر کا ری اداروں کو جہاں پنشنر ز کی تعداد ہزا روں میں ہے ہدا یت کی ہے کہ وہ اپنے ہاں ایک پنشن ڈیسک قا ئم کر یں تا کہ پنشن کیسزمیں تا خیر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ انتہا ئی بے حسی کا مظا ہر ہ کر تے ہوئے غر یب پنشنروں سے بھا ری رشو ت کا مطا لبہ کیا جا تا ہے بصو رت دیگر انکے پنشن کیس سالہا سال تک التواء میں پڑے رہتے ہیں۔ ایسے میں بعض دفا تر کے ٹا ئو ٹ غر یب پنشنروں سے بھا ری رقم وصول کر کے پنشن کے کیس مکمل کر اتے ہیں۔ وفاقی محتسب نے ہد ایت کی کہ پنشن ڈیسک پر ایک سینئر آ فیسر کی سر برا ہی میں تر بیت یا فتہ عملہ تعینات کیا جا ئے تا کہ پنشن کے کیس بلا تا خیر نمٹائے جا سکیں اور عمر رسید ہ پنشنرز، بیوائوں اور یتیموں کو با ر بار دفتروں کے چکر نہ لگا نا پڑیں۔ وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز ما نیٹر نگ کمیٹی کے اجلا س کے دوران دیں۔ اجلا س میں وفاقی محتسب کے سیکر ٹر ی اعجاز احمد خان، سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کے علا وہ وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اے جی پی آر کے اعلیٰ افسران اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز نے بھی شر کت کی۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے پنشن کے کیسوں میں تا خیر کا نو ٹس لیتے ہو ئے سینئر ایڈ وائزر اور سابق ایڈ یشنل آڈیٹر جنرل و سابق ایڈ یشنل فنانس سیکر ٹر ی ایو ب ترین کی سر برا ہی میں ایک ما نیٹر نگ کمیٹی قا ئم کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلو ے اور ای او بی آئی جیسے بڑے اداروں کے پنشن فنڈ ز کسی تا خیر کے بغیر مختص کئے جائیں۔ اس مقصد کے لئے وزارت خزا نہ سے اسپیشل میٹنگ کر کے فنڈ ز کا حصول یقینی بنا یا جائے گا تا کہ غر یب پنشنروں کی مشکلا ت آ سان ہوں۔