شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان

June 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹر وے پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر شاہد خان آفریدی پر پندرہ سو روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ شاہد آفریدی نے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ موٹروے پولیس اہلکاروں نے انکے ساتھ سیلفیاں لیں۔