ڈاکٹر خالدہ سکندر مندھرو کی سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی بحال

June 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر خالدہ سکندر مندھرو کی سینیٹ کی نشست کے لیئے مسترد کیئے گئے کاغذات نامزدگی بحال کردیئے۔ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر خالدہ سکندر مندھریو کی سینیٹ کی نشست پر جمع کرائے گیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے لا افسر سے استفسار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر کون ہے۔ لا افسر نے بتایا کہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ آفیسر ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی الیکشن کمشنر کا یہ حال تو باقی آر اوز سے متعلق شکایت بھی درست ہوں گی۔ عدالت نے ڈاکٹر خالدہ سکندر کے کاغذات نامزدگی بحال کردیے۔ عدالت نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ ریٹرننگ آفیسر نے اصل شناختی کارڈ نا ہونے کی وجہ سےڈاکٹر خالدہ سکندر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے۔