وزیراعظم کے 4 پارلیمنٹرینز معاونین خصوصی سے وزراء کی مراعات واپس

June 29, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف کے4 پارلیمنٹرینز معاونین خصوصی سے وفاقی وزیر اوروزرا مملکت کی مراعات واپس لے لی گئی ہیں۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔انہیں کوئی قلمدان نہیں دیا گیا تھا،چاروں معاونین خصوصی اب اعزازی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے، معاون خصوصی سینیٹر حافظ عبد الکریم سے وفاقی وزیر کی مراعات واپس لے لی گئیں۔معاون خصوصی جنید انوراور شیخ فیاض الدین سے وزیر مملکت کی مراعات واپس لے لی گئیں۔معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم سے بھی وزیر مملکت کی مراعات واپس ہوگئیں۔چاروں پارلمینٹرینز معاونین خصوصی اب اعزازی بنیاد پر خدمات انجام دیں گے۔