• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹامن ڈی آگاہی کی بڑی مہم کا آغاز، زیرِ تربیت افسران میں سپلیمنٹس تقسیم

لاہور (آصف محمود بٹ) سی ایس اے میں وٹامن ڈی آگاہی کی بڑی مہم کا آغاز، زیرِ تربیت افسران میں سپلیمنٹس تقسیم۔ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیوں کی کمزوری، قوتِ مدافعت میں کمی، پٹھوں کی کمزوری اور متعدد دیگر طبی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں۔اس پروگرام کی معاونت جی ٹی فارما، نیوٹرو فارما، میک اولسن، شافی فارما اور نووامیڈ نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت کی۔ڈی جی سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ معمول کے طبی معائنے، متوازن غذا، جسمانی سرگرمیاں اور احتیاطی صحت کے طریقے بہتر معیارِ زندگی کیلئے ناگزیر ہے۔ سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) میں نوجوان پیشہ ور افراد میں وٹامن ڈی کی کمی کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہفتہ کے روز ایک جامع صحت آگاہی اور سپلیمنٹیشن مہم “ڈی ڈرائیو، بی الائیو” کا آغاز کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید