• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کے استعداد کار میں اضافہ، ایس ایم یو کا کردار کلیدی ہے، امجد سراج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وائس چانسلر جے ایس ایم یو، پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے کہا ہے کہجامعات کے استعداد کار میں اضافے میں ایس ایم یو کا کردار کلیدی ہے،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام سلیم حبیب یونیورسٹی، کورنگی کراچی میں منعقدہ ایک روزہ ریفریشر تربیتی ورکشاپ میں یونیورسٹی رینکنگز، پائیدار ترقیاتی اہداف اور سسٹین ایبلٹی رینکنگز کے موضوع پر کلیدی کردار ادا کیا۔جے ایس ایم یو کے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بین الاقوامی رینکنگ کمیٹی کے رکن، ڈاکٹر عبد الواحد عثمانی نے ورکشاپ میں واحد ریسورس پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ تربیت میں سندھ کی 29 سرکاری و نجی جامعات کے سینئر نمائندگان، جن میں ڈائریکٹرز کیو ای سی، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اور فیکلٹی ممبران شامل تھے، نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید