الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

June 29, 2022

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روکدیا۔لاہور سے ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روک دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف (آج) بدھ کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ علاقہ پی پی 7 راولپنڈی کی حدود میں شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا اور کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کردیا۔ دریں اثنا پرنسپل سیکرٹری نے وزیراعظم کا دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔