چیف سلیکٹر کھلاڑیوں کیلئے آج سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرینگے

June 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سلیکٹر محمد وسیم جمعرات کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم سیزن 2022-23 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کریں گے۔پی سی بی پہلی بار ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹس کے لیے الگ الگ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کرےگا۔