پاک بحریہ سمندروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پیش پیش، نیول چیف

June 30, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےکہا ہے کہ پاک بحریہ کو مشترکہ بحری اور ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے انفرادی اقدام کے ذریعے سمندروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے،انہوں نے معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کے بے پناہ سمندری وسائل کو بروئے کار لانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دوست ممالک کے مسلح افواج کے افسران کو عسکری اور پیشہ وارانہ فوجی تربیت فراہم کرنے کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نےنیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے دوران خطاب کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے مادرِ وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔