واسا کیلئے 4 ارب 40کروڑ کے 5 نئے منصوبے بجٹ میں شامل

June 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے مالی سال2022-23 کے بجٹ میں واسا ملتان کیلئے 5 نئے منصوبوں کو شامل کیا ہے جس میں جہانگیر آباد میں نئے ڈسپوزل اسٹیشن کے قیام اور سیوریج سسٹم کی 3 ارب 95 کروڑ روپے مالیت کی بڑی سکیم سمیت کل 4 ارب 40 کروڑ کی سکیمیں شامل ہیں ان نئے منصوبوں کے آغاز سے شہریوں کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے بڑا ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال23 -2022 کے بجٹ میں 11 میگا جاری منصوبوں کے لئے بھی بجٹ میں تقریبا 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ان جاری منصوبوں کی تکمیل سے فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جا سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ ملتان و سابق رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر محمد علی کھوکھر اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی جائیکا کے وفد سے ہیڈ آفس شمس آباد میں میٹنگ کے دوران کیا۔