گال ٹیسٹ، آسٹریلیا کے 313 رنز، سری لنکا پر 101 کی برتری

July 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے پہلی اننگز کے 212رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر 8 وکٹ پر313رنز بناکر 101رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ عثمان خواجہ نے71، کیمرون گرین نے77 اور ایلکس کیری نے 45رنز بنائے۔ لیبو شین13، اسٹیو اسمتھ اورٹریوس ہیڈ6،6رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ رمیش مینڈس نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بارش کے باعث گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ گرگیا۔ تاہم اس وقت وہاں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔ جمعرات کو دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا۔