چترال میں ایشپرو گلیشیئر کی برفانی جھیل پھٹ گئی، دو رابطہ پل بہہ گئے

July 01, 2022

چترال(پی پی آئی )چترال میں ایشپرو گلیشیئر کی برفانی جھیل پھٹنے سے 2 رابطہ پل بہہ گئے ہیں ، جھیل پھٹنے سے آرکرے نالے میں شدید طغیانی آگئی۔ذرا ئع کے مطابق جھیل پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جا نب محکمہ موسمیات نے یکم سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو، تھر پارکر اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظا ہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، موسلا دھار بارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کے خطرات ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، امکانی بارشوں سے کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود ہے۔