جلوس روٹس کے تعمیراتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ ماتمی جلوس روٹس کے تعمیراتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں آئے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کے وفد سے خطاب کر رہے تھے۔اے ڈی سی جی میاں رضوان نصیر، اے سی سٹی خواجہ عمیر، ایس پی حسن، ڈی ایس پی جام سلیم سمیت تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔