سکول اساتذہ کے تبادلوں کےلئے 10 ہزار سےزائد درخواستیں جمع

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سکول ایجوکیشن میں اساتذہ کے تبادلوں کےلیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہوگئی بتایاگیا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی تھی جو گزشتہ روز ختم ہوگئی ذرائع کے مطابق صوبے بھر سے 10ہزار سےزائد درخواستیں جمع ہوئی ہیں خواتین اساتذہ کی جانب سےتقریبا 6ہزار 278درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔