جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،اشتہاریوں سمیت 59 ملزمان گرفتار

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف واقعات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اشتہاریوں ،مفروران اورعادی مجرمان سمیت 59 ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ۔منشیات فروشی کے الزام میں تھانہ کینٹ نے ملزم عبداللہ سے 16 لیٹر شراب، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم عمران سے 20 لیٹر شراب، ملزم عثمان سے 1500 گرام چرس، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم زوہیب سے 10 لیٹر شراب، ملزم فیاض سے 150 لیٹر شراب، ملزم طارق سے 20 لیٹر شراب، ملزم آصف سے 20 لیٹر شراب، ملزم فاروق سے 10 لیٹر شراب، ملزم اورنگزیب سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم غضنفر عباس سے 10 لیٹر شراب، ملزم فہیم سے 15 لیٹر شراب، ملزم محمد علی سے 120 گرام چرس، ملزم ابراھیم سے 120 گرام چرس، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم جاوید سے 1360 گرام چرس، ملزم عدنان سے 10 لیٹر شراب، ملزم ممتاز سے 40 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم فیضان سے 3320 گرام چرس، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم داؤد اسلم سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد عظیم سے 10 لیٹر شراب، ملزم محمد بابر سے 10 لیٹر شراب، ملزم فیضان سے 10 لیٹر شراب اور پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم حقنواز سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تھانہ گلگشت نے ملزم کامران سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں اور پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم محمد اسحاق سے رپیٹر 12 بور برآمد کرلی جواکھیلنے کے الزام میں تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان عمار، منیر اور عنصر سے زر جواء 660 روپے، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان اصغر اور شہزاد سے زر جواء 4460 روپے، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم اکبر سے زر جواء 380 روپے، ملزم ساجد سے زر جواء 260 روپے، ملزم فاروق سے زر جواء 300 روپے، ملزم یوسف سے زر جواء 340 روپے، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم رضوان کو گرفتارکرکے رقم برآمد کرلی تیزرفتاری کے الزام میں ھانہ مظفر آباد نے ملزم ساجد، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان محمد ہاشم، آصف، عاشق علی اور فیاض، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم دلبر اور پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم محمد شاہد کو گرفتارکیا غیرقانونی گیس ریلفلنگ کے الزام میں تھانہ مظفر آباد نے ملزم علی حسن، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد علی، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزمان عبدالرحمن، عرفان، اکرام اور وسیم کو گرفتارکیا جبکہ 06 اشتہاری مجرمان 02 عدالتی مفروران اور 05 رہائی یافتہ عادی مجرمان کو بھی گرفتارکرلیا پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔