گال میں سری لنکا کی دال نہ گلی، پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام

July 02, 2022

گال (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 10وکٹ سے مات دیدی، گال میں لنکا کی دال نہ گلی، میچ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہوگیا۔ کینگروز کو فتح کیلئے صرف 5رنز کا ہدف ملا تھا۔ قبل ازیں جمعہ کو آسٹریلیا نے 313 رنز 8کھلاڑی آؤٹ سے بیٹنگ شروع کی اور پوری ٹیم321 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کیمرون گرین 77، عثمان خواجہ 71 ، ایلکس کیری 45 اور کپتان پیٹ کمنز نے 26 رنز بنائے۔ رمیش مینڈس نے 4 شکار کیے۔ ہوم سائیڈ دوسری اننگز میں صرف113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹریوس ہیڈ اور ناتھن لائن نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے محض 5 رنز کا ہدف ملا جو ڈیوڈ وارنر نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگاکر پہلے ہی اوور میں حاصل کرلیا۔