ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی طویل علالت کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی شب اتنقال کر گئیں۔ جن کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ، بلاک 7 ، گلشن اقبال سے نزدیک مدینہ مسجد میں ادا کرنے کے بعد تدفین گبول قبرستان نزد ختم نبوت چوک، اسکاؤٹ کالونی میں کردی گئی ۔وہ 15 اگست، 1939 ءکو بلند شہر، یوپی ، برٹش انڈیا میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے آباء و اجداد نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔قیام پاکستان کے بعد ہجرت کی۔