سیاسی سرگرمیوں کے سبب پنڈی میں خواتین کرکٹ کیمپ متاثر

July 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتے کو پاکستانی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ متاثر ہوا۔ پنڈی اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے پریکٹس سیشن جلد ختم کردیا گیا۔ پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ 10 روز تک جاری رہےگا۔ کیمپ میں آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کی جائے گی۔