سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ قلعہ گجر سنگھ تھانے میں درج

July 03, 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ قلعہ گجر سنگھ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایاز امیر کے ڈرائیور کی مدعیت میں 6نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 147، 149، 506 اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کی شب نامعلوم افراد نے ایاز امیر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزموں نےان کا پرس اور موبائل فون بھی چھین لیاتھا۔