اغوائیگی مقدمہ،پولیس انسپکٹرکو 8جولائی تک راہداری ضمانت

July 03, 2022

پشاور(نیوزرپورٹر ) پشاورہائیکورٹ نے اسلام آباد سے شہری کے مبینہ اغواءکے مقدمے میں نامزد پولیس انسپکٹر کو 8جولائی تک راہداری ضمانت دے دی ،کیس میں نامزد ایس پی کو پہلے ہی راہداری ضمانت دی جاچکی ہے، پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے سی ٹی ڈی کے انسپکٹر عباد وزیر کی راہداری ضمانت درخواست پرسماعت کی ،متعلقہ انسپکٹر اور سی ٹی ڈی کے ایک ایس پی پر محمد حامد عرف خالد ساکن بری امام اسلام آبادپراغواءکرنے کا الزام ہے جسے 19فروری 2022کو اغوا ءکیا گیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ ان کے موکل کیخلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج ہے لہذا انہیں خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔ عدالت نے ان کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اورقراردیا کہ 8جولائی تک متعلقہ عدالت یا پولیس اسٹیشن میں پیش نہ ہونے پر راہداری ضمانت منسوخ تصور ہوگی۔