سی پی او کا مختلف علاقوں کا دورہ، ضمنی انتخابات کے سکیو رٹی انتظامات کا جائزہ

July 03, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے کہوٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ، ایس پی سیکیورٹی فیصل سلیم،ایس ڈی پی او کہوٹہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، سی پی او نے ضمنی انتخابکے حوالے سے قائم کیے جانے والے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور افسران کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں۔سی پی او نے ضمنی انتخابمیں الیکشن کمیشن کے عملے کو سیکورٹی کی فراہمی اور امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ لڑائی جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔الیکشن کے لیے پرامن اور سازگار فضاقائم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔