کمشنرراولپنڈی کی لیاقت باغ کی تزئین و آرائش کی ہدایت

July 03, 2022

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی زینیہ ہمایوں کے ہمراہ لیاقت باغ کا دورہ کیا۔کمشنر راولپنڈی نے تاریخی باغ کی از سر نوآرائش پر زور دیااور اس کیلئے درکارتمام وسائل کو بروئے کار لا کرکاموں کوفوری مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے لیاقت باغ کے سٹیج/چبوترے کو بہترکرنے کیلئے چکوال سٹون کا کام کروانے، چاردیواری کے رنگ وروغن کے علاوہ پارک سے ملحقہ مسجدکوپارک سے متصل کرنے کے احکامات دیئے۔کمشنر نے لیاقت باغ کو مزید خوبصورت بنانے کے منصوبے کو جلد از جلدمکمل کرنے کیلئے تحریری پراجیکٹ بنانے کا حکم دیا اور متعلقہ حکام کو اس ضمن میں ہونے والے اخراجات کے اجراء کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔