اخلاق حسین عابدی انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج مسجد و امام بارگاہ یثرب میں ہوگی

July 05, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رکن قومی اسمبلی سید اخلاق حسین عابدی پیر کو یہاں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک بڑے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ سابق حق پرست رکن قومی شہید سید علی رضا عابدی کے والد تھے۔ مرحوم اخلاق عابدی طویل عرصہ ایم کیو ایم سے وابستہ رہے۔ مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق اخلاق عابدی کی نمازہ جنازہ منگل کو بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ یثرب، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) ،فیز فورمیں ادا کی جائے گی۔