اسپیکر پنجاب اسمبلی سے امریکی نمائندہ خصوصی کمرشل امور دلاور سید کی ملاقات

July 05, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، پارلیمانی و باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاپرویزالٰہی نے کہا کہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی،رابطے ، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں شر اکت داری مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہےامریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کو 75 سال ہو چکے ہیں، امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے۔