بشریٰ بی بی کی آڈیو کی فارنزک ہونا چاہئے، تجزیہ کار

July 05, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کا معاملہ، معاملے کی تحقیقات کیسے کی جانی چاہئے؟

جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو کی فارنزک ہونا چاہئے تاکہ اس کی حقیقت پتا لگ سکے، ادارے تحقیقات کریں اگر بشریٰ بی بی ملوث پائی جاتی ہیں تو ان کیخلاف ایکشن لے، شہباز گل کی ساکھ عون چوہدری سے بھی ہزار گنا زیادہ گئی گزری ہے۔

سلیم صافی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیونے پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کی باتوں کی تصدیق کردی ہے۔

عون چوہدری اور علیم خان کھل کر جبکہ وفاقی وزراء خلوتوں میں یہی باتیں کرتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر گالیاں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ہدایات پر دی جاتی ہیں۔