محمد علی عامر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات

July 06, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے محمد علی عامر کو ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات کردیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محمد علی عامر صوبائی منیجمنٹ سروس پنجاب گریڈ 20کے آفیسر ہیں ۔ محمد علی عامر کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر 3سال کیلئے کی گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے محمد علی عامر کی تعیناتی کی منظوری دی تھی ۔