این او سی کے بغیر چلنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ترقیاتی کام روکنے کا حکم

July 06, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر چلنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ترقیاتی کام کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر /کمشنر ریونیواسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیاں سی ڈی اے سےاین او سی لئے بغیر کام کر رہی ہیں۔ ریونیو آفیسرز اور فیلڈ سٹاف کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ ان سوسائیٹیز کو چیک کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بغیر این او سی کام کرنے والی سوسائٹی غیر قانونی تصور کی جائے۔ ان سو سائٹیوں میں ترقیاتی کام کو فوری رکوا کر فیلڈ سٹاف رپورٹ کمشنر ریونیو آفس میں جمع کروائے۔