فقرِ ابوذر انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے، مقررین

July 06, 2022

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) صحابی رسولؐ حضرت ابوذر غفاریؓ کی وفات کے سلسلے میں ’’یوم صحابیت ‘‘عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ مختار آرگنائزیشن کی جانب سے دربارعالیہ سخی شاہ پیارا چوہڑہڑپال میں فقر ابو ذر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مطلوب حسین تقی نے کہاکہ فقرِ ابوذرپوری دنیائے انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے۔ٹی این ایف جے راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد قصرابوطالب مغل آباد میں علامہ سید محسن علی ہمدانی نے مجلس ابو ذر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور وطن دشمن قوتیں نفرت و انتشار کے ذریعے قوم کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔