فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دکان دارکے قتل کامقدمہ درج

July 06, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ریس کورس پولیس نے گزشتہ روزفائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دکان دارکے قتل کامقدمہ تین ملزموں کے خلاف درج کرلیا۔پولیس کو محمد رفیق نے بتایاکہ میرے بیٹے نے راول ٹائون میں د کان بنا رکھی ہے ۔ وہ اپنی د کان پر موجود تھا جسکی مدد کیلئے میں بھی د کان پر آ گیا۔ میں سامنے والی د کان دارسے خیریت معلوم کرنے کیلئے گیا ۔اسی دوران میرے بیٹے کی د کان پر حماد آیا اور بعد میں گلی کی نکڑ پر کھڑے ہو کر اس نے حامد کو اشارہ کیا اور ساتھ ہی ڈھوک سیداں روڈ کی طرف چلا گیا ۔ میں د کان سے باہر آیا تو حامد نے ہماری د کان کے سامنے پہنچ کر میرے بیٹے فضل الرحمان پر فائرنگ شروع کردی ۔میں اورمحمد اشرف اپنے بیٹے کے پاس پہنچے تو وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ۔مدعی نے پولیس کوبتایاکہ ہماری حق نواز سے سابقہ دشمنی ہے، اس نے پہلے بھی میرے بیٹے غلام صغیر کو قتل کرایا تھا،اب حق نواز نے حماد اور حامدکو بھجوا کر میرے بیٹے فضل الرحمان کو قتل کروایا ہے۔