سابق کرکٹر ذوالقرنین معدے کے مرض میں مبتلا، امداد کے منتظر

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 2010میں دبئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم چھوڑ کر اچانک دبئی فرار ہونے والے ٹیسٹ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کی کرکٹ ختم ہوگئی اب انہیں بیماری نے گھیر لیا ہے اور وہ کسمپرسی میں امداد کے منتظر ہیں۔ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ پی سی بی کی فائونڈیشن سے مدد کے انتظار میں ہیں۔ بدھ کولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے معدے میں انفیکشن ہوا اور کیمیکل پھیل گیا۔ وطن واپسی پر علاج کرایا ، بیرونِ ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا۔ بورڈ کی ٹیم اسپتال آئی تھی ، بل لیے ہیں امید ہے جلد ادائیگی ہوجائے گی۔ یہ میرا حق بھی ہے۔ ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد کرکٹ سے وابستہ رہے لیکن انہیں اب نوکری کی ضرورت ہے۔ وہ باہر جا کر کھیلنے کے قابل نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ نوکری کا بندوبست کرے۔