سرجانی ٹاؤن سیکٹر 6 ون ڈی انار کلی بنگلوز 2 ماہ سے پانی سے محروم

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 6ڈی ون انار کلی بنگلوز گزشہ دو ماہ سے پانی سے محروم ہے،جس کی وجہ سے وہاں کی مساجد میں بھی وضو تک کے لیے پانی دستیاب نہیں، جبکہ بقر عید کے لیے لائے گئے جانوروں کو بھی پانی پلانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور شہری عید کی تیاریاں بھی نہیں کر پا رہے۔ پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے اور شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ سرکاری طور پر بھی ٹینکرر کے ذریعے پانی کی فراہمی معطل ہے۔