میل کالج نرسنگ لیاری، طلباء سے اعزازیہ چھیننے کیخلاف مظاہرہ

July 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میل کالج نرسنگ لیاری میں زیر تعلیم طلباء سےانکا ماہانہ اعزازیہ کالج انتظامیہ کی جانب سے زور زبردستی چھینے جانے کا انکشاف ہوا ہے،کالج پرنسپل شبانہ نے بینک منیجر سلطان کے ساتھ مبینہ طور پر ملی بھگت سے طلباء کے اکائونٹ سیز کروائے اور پھر طلباء کو کالج کے کلرک ریاض کے ساتھ بھیج کراکائونٹ سے رقم نکلوا کر زبردستی چھین لی گئی ،بدھ کو ڈاکٹر اسٹوڈنٹس اینڈ پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے میل نرسنگ کالج کی پرنسپل شبانہ کے خلاف نعرے لگائے اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو سے مطالبہ کیا کہ وہ نرسنگ کالج لیاری کی پرنسپل شبانہ کو انکے عہدے سے برطرف کیا جائے۔