اورنگی میں تشدد کے بعد قتل ہونے والا نوجوان بے گناہ نکلا

July 07, 2022

کراچی ( آن لائن )پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اورنگی ٹائون میں تشدد کے بعد قتل ہونے والا نوجوان ڈاکو نہیں تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قصبہ کالونی میں ایک ہفتہ قبل مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والا نوجوان علاقے کا ایک ʼبے گناہ رہائشی تھا اور اس کے پڑوسی نے ذاتی جھگڑے کی وجہ سے جان بوجھ کر اس پر ڈکیتی کا الزام لگایا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران ایک اور شخص کو بھی ʼڈاکو قرار دیا گیا تھا اور وہ بھی ہجوم کے ہاتھوں بری طرح زخمی ہوا تھا۔